ریاض(پی این پی)سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر ینبع اور جنوبی سرحدی علاقے جازان میں ابتدائی وارننگ سائرن بجنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سِوِل ڈیفنس نے فوری طور پر نیشنل ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فعال کیے گئے تاہم حکام نے فوری طور پر خطرے کی نوعیت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔سرکاری اداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔ کچھ وقت بعد سعودی سول ڈیفنس نے باضابطہ اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور دونوں علاقوں میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
پی این پی