مٹی سے تہذیب تک، جِنگ دہ زن کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت، باہمی ثقافتی سیکھ کی طاقت کی عکاس

بیجنگ :جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ یونیسکو کے 48ویں عالمی ثقافتی ورثہ اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کیے گئے ’’جِنگ دہ زن کے روایتی چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت کے آثار‘‘ کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ’’ہزار سالہ چینی مٹی کا شہر‘‘ کہلانے والا یہ تاریخی اور ثقافتی شہر چین کا 61واں عالمی ثقافتی ورثہ بن گیا ہے۔ اس شمولیت نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں چینی مٹی کے برتنوں سے متعلق ورثے کی موجودگی کے ایک خلا کو بھی پُر کر دیا ہے۔بہت سے غیر ملکی سیاح جو جنگ دہ زن آتے ہیں صرف نیلے اور سفید چینی مٹی کے برتن کے شاندار نمونوں سے حیران رہ جاتے ہیں، لیکن چند لوگ سمجھتے ہیں کہ مٹھی بھر عام مٹی کو چینی مٹی کے برتن میں تبدیل کرنے کا ہزار سالہ سفر بذات خود ایک طویل مکالمہ ہے، جو براعظموں کے درمیان مختلف تہذیبوں کو جوڑتا ہے۔ اس ورثے کی سب سے منفرد قدر کسی ایک قدیم بھٹے یا کسی ایک قیمتی فن پارے میں نہیں، بلکہ ایک مکمل اور آج بھی جاری دستکاری کے نظام میں ہے جو مٹی کی کان کنی، ایندھن کی نقل و حمل، ورکشاپ میں آگ سے تیاری کرنے اور دریائے چھانگ جیانگ کے ذریعے برآمدات کے پورے سلسلے کو مکمل طور پر جوڑتا ہے۔ یونیسکو کی جائزہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ دہ زن کے روایتی چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت کے آثار” نہ صرف قدیم چینی دستکاری کی ترقی کے اعلیٰ معیار کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ سینکڑوں سالوں میں عالمی دستکاری کے امتزاج کے مکمل مادی ثبوت کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ دریائے چھانگ جیانگ، ایک آبی گزرگاہ کے طور پر جو جنگ دہ زن کے اندر سے گزرتا ہے، یہ کبھی چینی مٹی کے برتنوں کے دنیا تک پہنچنے کا اہم راستہ ہوا کرتا تھا۔ برتن کی مٹی اور لکڑی کو بالائی حصے سے منتقل کیا جاتا تھا، بنے بنائے چینی مٹی کے برتن دریا کے کناروں سے ہو کر دریائی بہاؤ میں دریائے یانگسی کی لہروں کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی طرف روانہ ہوتے تھے۔ریشم، چائے اور چینی مٹی کے برتن، قدیم چین کے بیرونی دنیا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی روابط کے تین اہم ذرائع سمجھے جاتے ہیں۔ شاہراہ ریشم اور پھُوئر کے جِنگ مائی ماؤنٹین کے قدیم چائے کے جنگلات بہت پہلے ہی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ اب، جنگ دہ زن کی کامیاب شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ ثقافتی روابط کے تینوں اہم ذرائع کو پوری انسانیت کے زیر تحفظ ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ صدیوں پہلے، جنگ دہ زن کے چینی مٹی کے برتن نے سمندر پار پہنچے۔ ان کے خوبصورت نقش و نگار اور نرم و سفید سطح کے احساس نے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں برتن سازی کے فن اور جمالیات کو گہرا متاثر کیا۔ مقامی ورکشاپس نے چینی شکلوں اور نمونوں کی نقل کرنا شروع کر دی۔ تبادلہ کبھی بھی یک طرفہ نہیں ہوتا ہے۔ غیر ملکی ثقافتوں نے بھی جنگ دہ زن کی کاریگری کو نئی شکل دے دی۔مشرق وسطیٰ سے کوبالٹ کے مواد کی مدد سے خالص “چھینگ حوا برتن” یعنی نیلے اور سفید چینی مٹی کے برتن وجود میں آئے اور غیر ملکی پھولوں اورانسانی تصاویر کو چینی مٹی کے برتن کی سجاوٹ میں شامل کیا گیا، جس کے نتیجے میں چینی مٹی کے برتن کے ہر فن پارے کو مختلف تہذیبوں کے امتزاج کا ایک نمونہ بنا دیا گیا۔ چینی مٹی کے برتن کبھی بھی محض ایک شے نہیں رہی۔ اس کی کوئی زبان تو نہیں، مگر یہ جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کر سکتی ہے، جس سے مختلف ممالک کے لوگوں کو دور دراز علاقوں کی جمالیات اور طرز زندگی کا تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔طویل عرصے سے، دنیا بھر میں عالمی ثقافتی ورثوں کے بیشتر مقامات بنیادی طور پر محلات، غاروں اور قدیم شہروں جیسے جامد آثار تک محدود رہے۔ جنگ دہ زن نے دنیا بھر میں متحرک ورثے کے تحفظ کے لیے ایک نیا طریقہ فراہم کیا ہے۔ جنگ دہ زن میں مقامی حکومت نے قدیم آثار کے تحفظ کے لیے روایتی ورکشاپس کو بند کرنے کے بجائے آثار کے تحفظ اور روایتی مہارتوں کی منتقلی کے درمیان توازن قائم کیا۔ آثارِ قدیمہ کے سخت تحفظ والے علاقے مقرر کیے گئے، کاریگروں کے لیے معاون پالیسیاں متعارف کرائی گئیں اور ساتھ ہی سیرامک تحقیق، ثقافتی سیاحت اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات کو بھی فروغ دیا گیا۔” تقسیم کے بغیر تحفظ اور ضد کے بغیر وراثت” کا یہ ماڈل نہ صرف چین کے لیے منفرد طرز عمل ہے، بلکہ دنیا بھر میں دستکاری کے تمام متحرک ورثوں کے تحفظ کے لیے ایک حوالہ نمونہ بھی فراہم کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ قدیم صنعتیں جدید معاشرے میں بھی ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں۔آج کے دور میں مختلف تہذیبوں کے درمیان دقیانوسی تصورات اور غلط فہمیاں اب بھی موجود ہیں۔ ایسے میں ثقافتی ورثہ اختلافات کو کم کرنے اور لوگوں کے درمیان رابطے کے لیے ایک نرم اور مؤثر پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ جیسا کہ صدیوں پہلے بہت سے یورپی خاندانوں نے جنگ دہ زن کے چینی مٹی کے برتنوں کے ذریعے مشرقی دنیا کے بارے میں اپنے ابتدائی تصورات قائم کیے۔ آج ہر سال بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح جِنگ دہ زن کا رخ کرتے ہیں، جہاں وہ چینی مٹی کے برتن بنانے، انہیں شکل دینے اور ہاتھ سے نقش و نگار بنانے کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ اس طرح وہ سیرامک تہذیب کے مکمل سلسلے کو قریب سے محسوس کرتے ہیں۔ کسی عظیم داستان کے بغیر بھی مٹی کا ایک ٹکڑا، ایک قدیم بھٹہ یا چینی مٹی کا ایک فن پارہ معلوماتی رکاوٹوں کو توڑ سکتا ہے اور لوگوں کو مختلف تہذیبوں کے درمیان مشترکہ جمالیاتی جستجو کا احساس دلا سکتا ہے۔جس طرح مٹی شدید آگ کے مرحلے سے گزر کر چینی مٹی کے برتن میں تبدیل ہوتی ہے، اسی طرح مختلف تہذیبیں بھی باہمی تبادلے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کے ذریعے ایک زیادہ متنوع مشترکہ انسانی ثقافت کو جنم دیتی ہیں۔”جنگ دہ زن کے روایتی چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت کے آثار” کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جانا تاریخ کا اختتام نہیں بلکہ عالمی تہذیبوں کے درمیان مساوی مکالمے کا ایک نیا آغاز ہے۔ چین چینی مٹی کے برتنوں کے اس ورثے کے ذریعے دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ سیکھ اور ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیتا رہے گا، تاکہ مٹی سے جنم لینے والی یہ مشرقی دستکاری پوری انسانیت کا مشترکہ ثقافتی خزانہ بن سکے۔

جِنگ دہ زن
Comments (0)
Add Comment