پاکستان نے غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیفِ اسلحہ کے عمل پر پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت بورڈ آف پیس کی جانب سے تخفیفِ اسلحہ کے عمل پر ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں پیشرفت کو امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اس پیش رفت کے حصول میں ثالثی کرنے والے ممالک میں امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ پیش رفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت کے بعد غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر عملی درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار کریں گی اور بین الاقوامی قانونی اصولوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین قائم ہوگی، جس کادارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔
پی این پی