نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی جہاں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پی این پی

Comments (0)
Add Comment