یکم اگست کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود اورآس پاس کی سمندری اور فضائی حدود میں مشترکہ سمندری اور فضائی مشقوں کا اہتمام کیا، جس میں فوجیوں کی سمندری و فضائی ہم آہنگی، تیز رفتار مدد اور مربوط آپریشن کی صلاحیتوں کا مؤثرجائزہ لیا گیا۔ جزیرہ ہوانگ یئن چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، اور فلپائن کی جانب سے ہوانگ یئن جزیرے پر اپنی نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کا قیام غیر قانونی اورکالعدم ہے۔ سدرن تھیٹر کمانڈ کے فوجی دستے ہر وقت ہائی الرٹ پر ہیں اور قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے مکمل تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔ اسی روز ، چائنا کوسٹ گارڈ نے بھی ہوانگ یئن جزیرے کے قریب پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے کنٹرول مشق کا انعقاد کیا۔