بھارت کی بڑی دوا ساز کمپنی نے آلودگی کے خدشات پر 10 اقسام کے آئی ڈراپس واپس منگوا لیے

بھارتی ذرائع کے مطابق ملک کی معروف دوا ساز کمپنی سن فارما نے مصنوعات میں آلودگی کے خدشات کے باعث 10 اقسام کے آئی ڈراپس مارکیٹ سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واپس منگوائے گئے آئی ڈراپس مختلف برانڈز سے تعلق رکھتے ہیں، جو آنکھوں کی سوزش، گلوکوما اور سرجری کے بعد آنکھوں میں ہونے والی تکلیف سمیت مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں آلودگی کی نوعیت یا اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی ڈراپس کی تیاری کے دوران مکمل جراثیم سے پاک ماحول برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔آلودہ یا غیر محفوظ اجزا پر مشتمل آئی ڈراپس کے استعمال سے آنکھوں میں انفیکشن، سوزش اور بینائی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment