دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، 43 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 43 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پورٹ آف اسپین میں جاری میچ میں پاکستان نے تیسرے روز کی شروعات 266 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان سے کی اور 121 رنز کے اضافے کے ساتھ 387 رنز پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 160 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار باری کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم 88، اذان اویس 55، ساجد خان 30، محمد رضوان 18، امام الحق 14، علی عثمان 10، اویس ظفر 1 جبکہ سلمان آغا، عبید شاہ اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شمار جوزف نے 2 اور جیڈن سیلز نے 1 وکٹ حاصل کی۔….

پی این پی

2nd Test 3rd Day
Comments (0)
Add Comment