چین، سولومن جزائر کی نئی حکومت کے ایک چین کے اصول  پر قائم رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ :سولومن جزائر  کے وزیرِ اعظم میتھیو  ویل نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت ایک چین کے اصول پر  قائم رہے گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اس حوالے سے کہا کہ چین، سولومن جزائر کی نئی حکومت کے ایک چین کے اصول  پر قائم رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ مؤقف دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مزید مستحکم کرے گا اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین سولومن جزائر کے ساتھ نئے دور میں باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ نئے دور میں  چین سولومن جزائر  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت حاصل کی جا سکے۔

سولومن جزائر
Comments (0)
Add Comment