ٹوکیو/بیجنگ(پی این پی)سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی ۔
سمندری طوفان ڈولفن سے جاپان کے علاقے اوکیناوا میں مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ 50ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہوگئی۔سمندری طوفان جاپان کے بعد چین کے مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا، چینی محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے کئی شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔چینی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے جی جانگ کے مختلف علاقوں میں 500ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شدید موسم کے باعث شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر 13سو 84پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چین کی یانگشان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
پی این پی