بحرِ الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے فورم کا سیکرٹریٹ ایک چین کے اصول پر قائم رہے ،چین

بیجنگ:اطلاعات کے مطابق بحرِالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے فورم کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ تائیوان کا نمائندہ بحرِ الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ گزشتہ سال چین کے احتجاج کے بعد سولومن آئی لینڈز کی میزبانی میں ہونے والے اسی فورم کے سربراہی اجلاس میں تائیوان کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔11 اگست 2026ء کو، چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے اس حوالے سے کہا کہ چین کے علاقے تائیوان کے بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، یعنی اسے ایک چین کے اصول کے مطابق ہی دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین بحرِ الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے فورم کے سیکرٹریٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول پر قائم رہے، تائیوان سے متعلق معاملات کو مناسب طریقے سے دیکھے ، اور چین اور فورم کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو متاثر کرنے سے گریز کرے۔

بحرِ الکاہل
Comments (0)
Add Comment