چین ، ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ کا ضابطہ 15 اگست سے نافذ العمل ہوگا

بیجنگ :” عوامی جمہوریہ چین کا ماحولیاتی اورحیاتیاتی تحفظ کا ضابطہ “15 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ چین کی سپریم پیپلز کورٹ نے 14 اگست کو سمندری ماحولیات اور حیاتیات کے عدالتی تحفظ سے متعلق چھ مثالی مقدمات جاری کیے۔ ان مقدمات میں قومی سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ، سمندری ماحولیات کے تحفظ اور سبز اور کم کاربن والی ترقی کے فروغ میں سمندری ٹرائلز کے منفرد کردار اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو اجاگر کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے مقدمات میں بحری جہازوں سے ہونے والی آلودگی، زمینی آلودگی، سمندری قدرتی محفوظ علاقوں کی ترقی و انتظام، خصوصی اقتصادی زونز میں نایاب آبی حیات کا تحفظ اور سمندری ماحولیات و حیاتیات کے تحفظ سے متعلق مفادِ عامہ کی قانونی چارہ جوئی سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چین
Comments (0)
Add Comment