پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، طب، ادب، سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات اور مشہور فن کاروں و اداکاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 355 شخصیات کو نامزد کر دیا گیا۔
صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والی 355 شخصیات کو نامزد کیا ہے، جس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر شاہد محمود کو ہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس اور پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار کو ستارہ امتیاز، ڈاکٹر سجاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر انیلا ضمیر جعفری اور ڈاکٹر عروج سعید کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔
انجینئرنگ کے شعبے میں ڈاکٹر محمد صادق اور پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحق طارق کو تمغہ امتیاز، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کو ہلال امتیاز، تعلیم کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور ڈاکٹر رشید امجد کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور دیگر ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری، ڈاکٹر ناصر محمود اور پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ڈاکٹر غلام علی ملاح اور یاسمین دادا بھائی کو بھی کے لیے تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے پبلک سروس کے شعبے کی اہم شخصیات کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن میں سرفہرست نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہیں، جنہیں نشان امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ اور اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے لیے نشان امتیاز کی سفارش کی گئی ہے، عالم دین حافظ طاہر اشرفی کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی جی انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن راشد محمود لنگڑیال، بیرسٹر نبیل اعوان کے لیے ہلال امتیاز کی سفارش کی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کے لیے نامزد شخصیات میں گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے لیے بعد از شہادت ستارہ شجاعت کی سفارش کی گئی ہے، جنہوں نے اسلام آباد میں خاتون کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنایا تھا اور ملزم نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
صحافت کے شعبے میں محمد صالح ظافر اور حاجی نواز رضا کے لیے ستارہ امتیاز، سید حامد غزنوی اور محمد عامر خان کو فوٹوگرافی کے شعبے میں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
صحافت کے شعبے میں عمار مسعود، محمد ریاض خان، ثقافتی صحافت سے وابستہ صحافی شعیب احمد، ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار، عادل شاہزیب، حماد حسن اور تصور عرفات کے لیے صحافت کے شعبے میں تمغہ امتیاز کے لیے سفارش کی گئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کو بھی تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
طب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر فیصل سعود ڈار، پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی اور ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کو بعد از مرگ، خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں تعینات نیورو سرجن ڈاکٹر شاہ خالد، ڈاکٹر محمد خرم کو ستارہ امتیاز کے لیے شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر نعیم تاج، ڈاکٹر عبدالواسع، ڈاکٹر محمد شریف ہاشمانی، ڈاکٹر معاذالحسن کا نام تمغہ امتیاز کے لیے سفارش کیا گیا ہے۔
پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے ڈاکٹر عبیداللہ، عمر سعید، خالد نواز اعوان اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، سیکریٹری وزارت تجارت جواد پال، ڈی آر اے پی کے سی ای او ڈاکٹر حامد عتیق سرور، ایف بی آر کے محمد اقبال، محمد تقی قریشی، سید شکیل شاہ اور وقاص انور، مشرقی پاکستان کی تحریک آزادی کے رہنما محمود علی مرحوم کے لیے بعد از وفات ستارہ امتیاز، پروٹوکول افسر زاہد سرفراز اعظم اور فنانس ڈویژن کی ایڈیشنل سیکریٹری انیتا طراب کے لیے ستارۂ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔
مبشر قاضی، محب علی پھلپوٹو اور طلحہ بن عباس برکی، ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ عائشہ جاوید، پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او سید آفتاب حیدر، کلیکٹر اپریزیمنٹ ویسٹ اظہر حسین مرچنٹ، وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت وزارت خزانہ کے متعدد افسران، چیف کمشنر آئی آر کراچی، ایف بی آر کے ممبر اور دیگر افسران اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور پولیس کمیونیکیشن آفیسر فرحان علی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔
کھیل کے میدان سے پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے سینئر باکسنگ کوچ عطا محمد کاکڑ، مارشل آرٹسٹ اور یوگا کے بانی ڈاکٹر وسیم اے ٹائی کو ستارۂ امتیاز، ریسلر بشیر بھولا کو کھیل، شوٹنگ کی کھلاڑی کشمالہ طلعت، اسکواش پلیئر نور زمان، ریمپ جمپر سلطان محمد اور باکسر محمد وسیم کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور کرکٹر صادق محمد کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر محمد طیب اکرام کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے ادب کے شعبے میں معروف ادیبوں اور شاعروں کو مختلف سول اعزازات سے نوازا جائے گا، افسانہ نگار و شاعر اسد محمد خان کو نشان امتیاز، شاعر اعجاز رحیم اور محمد خورشید الحسن رضوی کو ہلال امتیاز، افسانہ نگار محمد شکیل عادل زادہ، مقصود حسین جعفری، پروفیسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحید الزمان طارق، اقبالیات کے اسکالر محمد حفیظ خان، ادیب ریاض الحق طاہر اور ریاض مجید، ناول نگار اور ڈراما نویس ہاشم ندیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح شاعر و ادیب غلام عباس المعروف محسن نقوی، ڈاکٹر شاہدہ شاہین، علی محمد فرشی، محمد مطیع الرحمان ممتاز، اسلم جاوید، سید فرید اللہ شاہ حساس، شفیقت اللہ مشتاق، نزہت کلثوم، سید وصی احمد فاطمی اور دیگر ادیبوں کو بھی ادبی خدمات پر ایوارڈ دیے جائیں گے، فریدہ حفیظ، آغا گل، نور خان محمد حسنی اور خالد فتح محمد، شاعر حلیم قریشی، منظوم علی، مؤرخ و ماہر آثار قدیمہ محمد صدیق جی میمن مرحوم، اقبالیات کے اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ناول و سفرنامہ نگار قیصر عباس صابر کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فنون لطیفہ کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات کو بھی پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے، فہرست کے مطابق معروف پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کو ہلال امتیاز، اداکارہ نشو بیگم، معروف کامیڈین افتخار احمد ٹھاکر ، معروف گلوکارہ ترنم ناز، معروف مصور راجا چنگیز سلطان کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، اداکارہ ماریہ واسطی اور ثانیہ سعید، مشہور اداکار محمود اسلم، سرفراز حسین انصاری، معروف گلوکارہ و اداکارہ گلشن آرا کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
فہرست کے مطابق معروف گلوکار شیراز اپل، معروف میزبان شفاعت علی، معروف نعت خواں اختر قریشی، معروف اداکار و اینکر محمد نورالحسن ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
پی این پی