انڈونیشیا کے ساحلی علاقے کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 58 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، ماحولیات اور جیو فزیکل بیورو کی رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے بعد مرکز کے قریب 5 یا اس سے زیادہ شدت کے کئی جھٹکے مسلسل محسوس کیے گئے۔اس وقت بھی زلزلے کے مرکز کے قریب شدید ارتعاش جاری ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کو بھی متعدد مقامات پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔انڈونیشیا کا محکمہ موسمیات، ماحولیات اور جیو فزیکل بیورو زلزلے اور سونامی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔