جاپانی سیاست دانوں کے اقدامات تاریخی انصاف کی کھلی توہین ہیں، چینی وزارتِ دفاع

بیجنگ:15 اگست دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست اور ہتھیار ڈالنے کا دن ہے۔ جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے یاسوکونی شرائن کے لیے نذرانہ پیش کرنے اور کابینہ کے بعض ارکان کی جانب سے وہاں حاضری دینے کے حوالے سے چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیان بین  نے کہا کہ جاپانی سیاست دانوں کے یہ اقدامات تاریخی انصاف کی کھلی توہین اور ایشیا بحرالکاہل کے متاثرہ ممالک کے عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ان اقدامات کا اصل مقصد جارحیت کی ذمہ داریوں کو چھپانا اور ان سے انکار کرنا، عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کے نتائج اور جنگ کے بعد قائم بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment