روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں پہلی مرتبہ روس اور جاپان کے درمیان متنازع جزیرے اتوروپ کا دورہ کیا۔اس حوالے سے روسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روس کا مقصد جاپان کو یہ پیغام دینا ہے کہ جاپان ایک بار پھر عسکریت پسندی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے، اس لیے روس کو جاپان کے لیے خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
روسی سیاسی ماہر لوکیانوف نے کہا کہ پوٹن کا یہ دورہ ایک لحاظ سے ایک حد متعین کرتا ہے اور جاپان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر جاپان روس کے ساتھ مغرب سے آزاد اور خودمختار پالیسی اختیار کرنے پر آمادہ نہیں تو روس کو اب جاپان کے احساسات کا خیال رکھنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کا ملک کے کسی بھی علاقے کا دورہ کرنا ایک بالکل معمول کی بات ہے۔