پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد : پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور ان کے مزید فروغ کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی۔

دونوں جانب سے باہمی رابطے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تاجکستان
Comments (0)
Add Comment