بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ اور ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کی موجودگی میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایکواڈور کے ایوان صدر کے جنرل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر کے ساتھ “مفاہمت اور تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔
ایکواڈور کے ایوان صدر کا جنرل انفارمیشن آفس سرکاری خبروں کی فراہمی اور عوامی معلومات کی ترسیل کا ذمہ دار ادارہ ہے۔
دستخط شدہ دستاویز کے مطابق چائنا میڈیا گروپ اور ایکواڈور کے ایوان صدر کا جنرل انفارمیشن آفس خبروں کے تبادلے، مشترکہ پروگراموں کی تیاری اور نشریات، تکنیکی تبادلے اور عملے کے باہمی تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کریں گے۔ اس تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے اور چین ایکواڈور تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔