بیجنگ:چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے بیس اگست کو اعلان جاری کیا کہ 20 اگست 2026 سے کرغزستان اور ویتنام کے شہری چین آمد کے لیے “240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی” اور ہائنان کی 30 روزہ ویزا فری انٹری پالیسی” سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس طرح 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے قابلِ اطلاق ممالک کی تعداد اب بڑھ کر 57 ہو گئی ہے، جب کہ ہائنان کی 30 روزہ ویزا فری انٹری پالیسی کے قابلِ اطلاق ممالک کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔