مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہان کا اہم اجلاس

مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کی سینئر ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ سینیئر نیلوفر بختیار کی زیر صدارت مختلف امور کے لیے قائم کمیٹیوں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیا اینڈ پبلک ریلشنز کمیٹی کی سربراہ مہرین ملک آدم، کنسٹیٹیوشنل ریوو کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر رحیم اعوان اور پبلک کمپلنٹ سیل کے سربراہ عاطف محمودمغل اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کی جاہیں گی ۔اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔
اجلاس میں کمیٹیوں کے طریقے کار، دائرہء کار اور ٹی او آر کا تعین کیا گیا تاکہ تمام کمیٹیاں اپنی زمہ داریوں کو موثر طریقے سے نبھا سکیں۔

اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ کمیٹیوں کی فعال کار کردگی سے پارٹی تنظیم مضبوط ہو گی۔ عوامی مسائل موثر انداز میں اجاگر ہونگے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔

Comments (0)
Add Comment