بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی موجودگی میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے بیجنگ میں اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و انٹرپرینیورشپ سمیرا لعیت کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور اردن ٹورازم بورڈ کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ انہوں نے قومی فلم بیورو کی نمائندگی کرتے ہوئے “چائنا نیشنل فلم بیورو اور رائل فلم کمیشن اردن کے درمیان فلم تعاون کی مفاہمتی یادداشت” پر بھی دستخط کیے۔اس کے علاوہ چائنا میڈیا گروپ نے اردن کی وزارتِ رابطہ، رائل فلم کمیشن، ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن بیورو اور اردن نیوز ایجنسی سمیت متعدد اداروں کے ساتھ بھی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔دستخط شدہ دستاویزات کے مطابق، سی ایم جی اردن کے متعلقہ اداروں کے ساتھ فلم و ٹیلی وژن کے تبادلوں، نیوز کوریج، ثقافتی اشتراک اور افراد کے باہمی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کرے گا، تاکہ چین۔اردن تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی مزید ترقی میں کردار ادا کیا جا سکے۔