پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس

 

انگلینڈ/لندن/برمنگھم (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک)سینئر رہنما مسلم لیگ(ق) و جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے ڈاکٹرشوکت علی شیخ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پمز (PIMS) ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں، معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دل خراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے،
پاکستان مسلم لیگ اوورسیز انگلینڈ یوکے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ میں اور بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہید بچوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے والدین کو صبر جمیل دے اور زخمی نومولود بچے کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف، غیر جانب دار اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ اگر کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور اپنے وطن کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی پاکستان کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھے اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے،
آخر میں انہوں نے اپنے قائد مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور اللہ تعالی سے ان کی صحتِ کاملہ اور درازی عمر کی دعا کی

Comments (0)
Add Comment