چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار

بیجنگ : رواں سال بیجنگ شیانگ شان فورم کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 13واں بیجنگ شیانگ شان فورم 15 سے 17 ستمبر تک بیجنگ انٹرنیشنل کنویشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ رواں سال فورم کا موضوع “مستحکم اتفاق رائے کا حصول اور محفوظ حکمرانی کا فروغ” ہے۔ فورم کے دوران 4 کل رکنی اجلاس اور 8گروپ اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کا چوتھا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

بیجنگ شیانگ شان فورم
Comments (0)
Add Comment