چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کے تحت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیراعظم لی چھیانگ متعلقہ محکموں کے ذمہ دار حکام کی قیادت کرتے ہوئے چین کےشی زانگ خود اختیار علاقے کی گئیرونگ کاؤنٹی کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔ وزیراعظم لی چھیانگ نے جائے وقوعہ پر جاری ہنگامی امدادی اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امدادی اہلکاروں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عوام سے ملاقات بھی کی۔

شی زانگ
Comments (0)
Add Comment