جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک

برلن(پی این پی)جہاز کے ذریعے جرمنی پہنچنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے 1 ایئرپورٹ ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 5 زیر علاج ہیں۔

جرمنی میں ایئرپورٹ کی آپریٹر کمپنی فرا پورٹ نے ملازمین میں ملیریا کے پھیلاو کی تصدیق کی اور شبہ ظاہر کیا کہ یہ انفیکشن جولائی میں کسی خطے سے آئی پرواز میں آنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے پھیلا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ملیریا عام طور پر نایاب ہے، یہ بیماری انسان سے انسان میں براہ راست منتقل نہیں ہوتی، تاہم جرمن پبلک ہیلتھ کے حکام بیماری کے پھیلاو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازمین کو الرٹ جاری کردیا ہے،

ساتھ ہی مچھروں کی نسل اور اس کا منبع معلوم کرنے کیلیے خصوصی ٹریپ نصب کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک پکڑے گئے کیڑوں کو تجزیے کے لیبارٹریز بھیجا گیا ہے تاکہ ان کی نسل اور ممکنہ منبع کا تعین کیا جاسکے۔

پی این پی