اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت میں محبت کے اظہار کا ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا،
جہاں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو حیران کرنے کے لیے اس کی گاڑی کو ہزاروں لپ اسٹک کے بوسوں کے نشانات سے سجا دیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے اس واقعے میں لڑکی نے گاڑی کے مختلف حصوں پر لپ اسٹک سے تقریباً 3 ہزار 400 بوسوں کے نشان بنا دیے۔ گاڑی کی یہ غیر معمولی حالت دیکھ کر سڑک سے گزرنے والے افراد بھی رکنے پر مجبور ہوگئے۔معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب گاڑی ٹریفک پولیس کی نظر میں آگئی۔ حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور اس کے مالک پر 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف انداز میں تبصرے کیے۔
بعض افراد نے اسے محبت کے اظہار کا منفرد انداز قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بوائے فرینڈ کے لیے تیار کیا گیا رومانوی سرپرائز آخرکار پولیس کارروائی کا سبب بن گیا۔
پی این پی