اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر

بیجنگ: ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس 28 اگست کو چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر ڈالیئن میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں شریک نمائندوں نے کہا کہ اپیک چین کا سال” کے آغاز کے بعد سے مختلف شعبوں میں ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور وہ رواں سال نومبر میں چین کے شہر شن زن میں ہونے والے اپیک رہنماؤں کے اجلاس کے منتظر ہیں۔
2026 کے لیے اپیک کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین 18 اور 19 نومبر تک شن زن میں اپیک رہنماؤں کے 33ویں غیر رسمی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ ڈالیئن میں منعقد ہونے والے سینئر عہدیداروں کے تیسرے اجلاس کا بنیادی مقصد اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کی تیاری کرنا تھا۔”اپیک چین کا سال” کی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سے چین تین مرتبہ سینئر عہدیداروں کے اجلاسوں اور ڈیجیٹل ویک سرگرمیوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ خواتین اور معیشت، تجارت، سیاحت، جنگلات اور غذائی تحفظ کے حوالے سے وزارتی اجلاس بھی منعقد کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ چین کے 10 سے زائد شہروں میں 300 سے زیادہ اجلاس اور تقریبات منعقد کی گئی ہیں، جن میں تقریباً 7,000 افراد نے شرکت کی۔

اپیک
Comments (0)
Add Comment