حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی معمولی کمی کردی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق تین دنوں کے لیے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنیزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 371 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کم کردیے گئے ہیں اور اس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 342 روپے دو پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست 2026 سے 31 اگست 2026 تک ہوگا۔

پی این پی

petroleum product prices slightly decrease
Comments (0)
Add Comment