گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا

گیرونگ بندرگاہ گیرونگ زانگبو اورڈونگ لن زانگبو نامی دو دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے  جہاں زمین انتہائی دشوار گزار اور ڈھلوانی ہے۔اس بار آنے والی قدرتی آفت ایک سرحد پار سلسلہ وار آفت تھی۔ اس کا آغاز نیپال کی حدود میں تقریباً 5,140 میٹر کی بلندی پر واقع دریائے چھو جیان کے بالائی حصے میں موجود ایک گلیشیئر سے ہوا۔ برفانی  تودے کے گرنے سے متاثرہ رقبہ تقریباً 6 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر تھا۔گلیشیئر کے مکمل طور پر منہدم ہونے کے بعد برف اور ملبہ انتہائی تیز رفتاری سے نیچے آیا اور راستے میں موجود  نرم مٹی اور پتھروں کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ یہ ملبہ چین اور نیپال کی سرحد  پر   دریا ئے گووبا شیاکو میں شامل ہوا اور پھر مغرب کی جانب بہتے ہوئے ڈونگ لن زانگبو دریا میں داخل ہو کر انتہائی طاقتور سیلاب میں تبدیل ہوگیا جس نے بالآخر  گیرونگ بندرگاہ اور زیریں علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

اس  سیلاب کی تباہ کاری کی بڑی وجہ انتہائی بلندی  اور غیر معمولی رفتار تھی۔ تقریباً 20 کلومیٹر کے راستے میں بلندی کا فرق تقریباً 3,300 میٹر تھا۔ گلیشیئر کے گرنے سے لے کر  سیلاب کے  گیرونگ بندرگاہ   تک پہنچنے میں صرف سات منٹ لگے، جبکہ اس کی اوسط رفتار تقریباً 50 میٹر فی سیکنڈ تھی۔ اس انتہائی تیز رفتار کے باعث لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے بالکل وقت نہیں مل سکا،  جس کے باعث آفت کا حجم، شدت اور جانی نقصان انتہائی سنگین رہا۔

 

 

 

گیرونگ بندرگاہ
Comments (0)
Add Comment