ڈاکٹر ساجد تارڑ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ایمبیسیڈر مقرر

مسلمہ آف امریکہ کے بانی ڈاکٹر ساجد تارڑ کو امریکہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا ایمبیسیڈر بنا دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا سنت نبوی ہے اور ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔
وہ امریکی ریاست میری لینڈ میں تنظیم کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

ڈاکٹر ساجد تاررڑ نے کہا کہ امریکہ میں میرا اپنا ایک ادارہ سینٹر فار سوشل چینج یتیم بچوں اور معذور افراد کی کفالت کا کام کر رہا ہے جہاں موجود بچے مجھے ڈیڈی کہہ کر بلاتے ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی اختر چوہدری کا یہ سفر دو ہزار پانچ کے ہولناک زلزلے کے بعد شروع ہوا جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کا یہ منصوبہ ہزاروں نادار افراد کو صحت کی بینالاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اختر نے اکیلے یہ سفر شروع کیا اور آج دنیا بھر میں ہزاروں لوگ انکے اس مشن میں انکے ساتھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یتیموں اور نادار افراد کی کفالت ہمارے نبی کی سنت ہے اور ہمارے مذہب میں یتم کی کفالت پر زور دیا گیا ہے اور یتیموں کی کفالت کرنے والے کو ہمارے نبی نے اپنا دوست قرار دیا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین چوہدری اختر نے کہا کہ اس ادارے کے تحت سینکڑوں بچوں کی زندگی بدلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ میں رہائش پزیر بچے نہ صرف اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ ایک بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ادارے میں زیر کفالت بچوں نے کبھی استعمال شدہ کپڑے نہیں پہنے نہ کبھی انکو باسی کھانا کھلایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ مرحوم ایدھی کے بعد حکومت پاکستان نے مجھے ان بچوں کو ولدیت میں اپنا نام لکھنے کی اجازت دی ہے۔ میر پور میں زیر تعمیر کورٹ کے اسپتال کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہ ارب کے اس جدید اسپتال کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ منصوبہ تین سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ برن سینٹر اور آئسولیشن وارڈ شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ساجد تاررڑ نے پینتیس ہزار ڈالر کی رقم ٹرسٹ کو عطیہ کرنے کا علان کرنے کے ساتھ مزید فنڈ ریزنگ کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی سماجی و کاروباری شخصیات مسلمز آف امریکہ کی صدر عائشہ خان ، پاکستان ہاؤس کے نام سے جانے والے گل شیر ساہی اہم سماجی شخصیت سردار ظریف خان اور دیگر افراد نے بھی عطیات کا اعلان کیا ۔

ڈاکٹر ساجد تاررڑکشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ
Comments (0)
Add Comment