صدر شی جن پھنگ کا مضمون چین۔کرغزستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی سمت متعین کرتا ہے، کرغزستان کے سماجی حلقوں کی رائے

کرغزستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل کرغز ستان کے میڈیا میں “چین۔کرغزستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا نیا باب مل کر کھولیں” کے عنوان سے چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک دستخط شدہ مضمون شائع ہوا ۔
بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی کا یہ مضمون چین اور کرغزستان کے تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کے لیے واضح رہنمائی فراہم کرتا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو نئی قوت دیتا ہے۔
کرغزستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ صدر شی نے اپنے مضمون میں باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات، عوامی روابط اور اصولوں پر قائم تعاون کے تناظر میں چین اور کرغزستان کے تعلقات کی گہرائی سے وضاحت کی ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ دونوں ممالک قریبی ہمسائے، مشترکہ مستقبل کے شراکت دار اور ایک دوسرے کی ترقی میں معاون دوست ہیں۔ کرغزستان کی متعدد شخصیات نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل آگے بڑھائیں گے اور کرغزستان-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے مضمون میں “شنگھائی اسپرٹ” کو مزید آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی پچیسویں سالگرہ ہے۔ صدر شی کے پیش کردہ تصورات اور اقدامات تنظیم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سمت متعین کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر شی اور دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں بشکیک سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح تک لے جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment