نیپال،6 سالہ بچی کو 3 دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

کھٹمنڈو (پی این پی)نیپال میں امدادی کارکنوں نے 6 سالہ بچی کو تین دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع رسووا میں تباہ کن سیلاب کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ،رسووا ضلع کا گاں تیمورے حال ہی میں بھوٹے کوشی دریا میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف)کے اہلکاروں نے ملبے سے مدھم آواز میں رونے کی آوازیں سنیں۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کھدائی شروع کی اور بالآخر بچی کو تلاش کر کے بحفاظت باہر نکال لیا۔

ابتدائی طور پر بچی کو تیمورے میں قائم اے پی ایف کی بارڈر آٹ پوسٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم اس کی حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر بہتر طبی سہولت کی ضرورت پیش آئی۔

پی این پی