چین میں تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر دریافت

بیجنگ : چین کی وزارتِ قدرتی وسائل نے اعلان کیا کہ معدنی وسائل کی تلاش کے لیے شروع کیے گئے اسٹریٹجک اقدامات کے نئے مرحلے میں ایک بار پھر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چین کے صوبہ آن حوئی کے شہر شیوان چھن کے شیوان چو ضلع میں معدنی ذخائر کی تلاش کے دوران اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق، متعلقہ کان کنی کے علاقے میں تانبے کے ممکنہ ذخائر کئی بڑی تانبے کی کانوں کے مجموعی ذخائر سے زیادہ ہیں۔ چین میں 5 لاکھ ٹن تانبے کے وسائل رکھنے والی کان کو بڑی کان تصور کیا جاتا ہے۔اسی طرح اس علاقے میں سونے کے ممکنہ ذخائر بھی 10 سے زائد بڑی سونے کی کانوں کے مجموعی ذخائر سے زیادہ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ چین میں 20 ٹن سونے کے وسائل رکھنے والی کان کو بڑی کان تصور کیا جاتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ علاقہ مشرقی چین میں تانبے اور سونے کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز بن کر ابھرے گا اور ملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے پہلے سال میں مشرقی چین میں معدنی وسائل کی تلاش کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ثابت ہوگا۔

تانبے
Comments (0)
Add Comment