تاجک صدر امام علی رحمان کی جانب سے پاکستانی سفیر یوسف شریف زادہ کو ’’خدمتِ شائستہ‘‘ میڈل سے نواز دیا گیا

اسلام آباد : تاجکستان کے صدر اور ’’لیڈر آف دی نیشن‘‘ امام علی رحمان نے ملک کی 35ویں سالگرۂ آزادی کے موقع پر پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کو ’’خدمتِ شائستہ‘‘ (For Meritorious Service) میڈل سے نوازا ہے۔

تاجکستانی سفارتخانے کے مطابق 28 اگست 2026 کو صدر امام علی رحمان کے فرمان کے تحت سفیر یوسف شریف زادہ کو یہ اعزاز عطا کیا گیا۔

یہ اعزاز تاجکستان کی ریاستی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر دیا گیا۔ ’’خدمتِ شائستہ‘‘ میڈل تاجکستان کی جانب سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیے جانے والے اعزازات میں شامل ہے۔

یوسف شریف زادہ پاکستان میں تاجکستان کے سفیر کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے سفارتی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے حالیہ برسوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ دونوں ممالک علاقائی رابطوں اور باہمی مفاد کے شعبوں میں بھی قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔

خدمتِ شائستہ
Comments (0)
Add Comment