چین، چینی اور امریکی عوام کے درمیان زیادہ تبادلوں کی حمایت کرتا رہے گا،وزارت خارجہ

بیجنگ :حال ہی میں چین میں صحرائی علاقوں کو سرسبز بنانے کی کوششوں کی حمایت کرنے والے امریکی شہری ساکولسکی” کے 27 سال بعد دورہ چین کو خصوصی توجہ دی گئی ۔2 ستمبر کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نےرسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی امید عوام میں ہے اور ان کی بنیاد عوامی روابط پر قائم ہے۔ دونوں ممالک کے عوام نے مل کر ایک کے بعد ایک دل کو چھو لینے والی کہانیاں رقم کی ہیں، جو چین اور امریکہ کے عوام کی دوستی کی جیتی جاگتی مثالیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ چین اور امریکہ جیسے دو بڑے ممالک ایک دوسرے کے لیے کامیابیاں پیدا کرنے اور دنیا کو فوائد پہنچانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مزید میل جول، رابطوں اور تبادلوں کی حمایت جاری رکھے گا، عوامی دوستی کی نئی کہانیاں رقم کرے گا اور چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں مزید کردار ادا کرے گا۔

چین
Comments (0)
Add Comment