جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 81ویں سالگرہ

بیجنگ:تین ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے چین کی مسلح افواج کے تمام دستوں نے مختلف انداز سے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے شاندار سالوں کا جائزہ لیا اورمزاحمتی جنگ کے عظیم جذبے کو اجاگر کیا۔ فوجی یونٹس نے مقامی محب وطن تعلیمی مراکز اور انقلابی یادگاری مقامات کا بھی دورہ کیا۔ اسی دن ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ہانگ کانگ سٹی ہال میموریل گارڈن میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 81ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سرکاری تقریب کا بھی انعقاد کیا۔

Comments (0)
Add Comment