چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شیوئے شیانگ کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ نے روسی شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ 31 اگست کو صدر شی جن پھنگ اور صدر پوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم بشکیک سربراہی اجلاس کے دوران ایک بار پھر ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کی ترقی پر نئے اور اہم اتفاق رائے سامنے آئے ہیں۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین روس تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی بنیاد کو مسلسل مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پوٹن نے گیارہویں مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈینگ شیوئے شیانگ کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال روس اور چین کے درمیان خوشگوار ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کی 25 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور روس چین تعلقات ایک بے مثال سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ روس دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کے لیے چین کے ساتھ تزویراتی ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

چین
Comments (0)
Add Comment