چین کی جانب سے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ نیپال بھیج دی گئی

بیجنگ :نیپالی پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1290ہو گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین کی جانب سے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھیج دی گئی ہے، جس میں خیمے، کمبل، کولڈ اسٹوریج تابوت ، طبی حفاظتی لباس، اور سیٹلائٹ مواصلاتی آلات شامل ہیں۔ ڈی این اے کی شناخت کرنے والے چینی ماہرین کی دوسری کھیپ بھی نیپال کی مدد کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے نے ہنگامی طور پر نیپال کو دو بیلی پل فراہم کئے اور چین کی ریڈ کراس سوسائٹی اور چائنا رورل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن سمیت اداروں نے نیپال کو امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔ نیپال میں چینی انجمنوں اور چینی کمپنیوں نے بھی نیپال کو امداد اور عطیات فراہم کیے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے کی تباہی کے بعد، چین کے محکمہ موسمیات، آبی وسائل اور دیگر محکموں نے نیپال میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ مانیٹرنگ کی معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے اور آفت کا مشترکہ مقابلہ کیا جا سکے۔ گو جیا کھون نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بناتا رہے گا اور نیپال کے ہنگامی ردعمل اور امدادی کوششوں کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

نیپال
Comments (0)
Add Comment