چین کے بیرونی تعاون کی بنیادی قدر ترقی کے ساتھ دوسروں کی مدد”ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے کبھی کسی ملک کی ترقی کی “سیڑھی” نہیں کھینچی بلکہ ہمیشہ “سیڑھی فراہم” کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کبھی کسی ملک کی ترقی کی “سیڑھی” نہیں کھینچے گا بلکہ ترقی کے لیے “سیڑھی بنانے” کے لیے پرعزم ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے شراکت دار ممالک کو بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ چین اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت کے صنعتی آلات اور سائنسی و تکنیکی مصنوعات فراہم کرتا ہے، اپنے تجربات اور ٹیکنالوجی کا اشتراک کرتا ہے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو صنعتی ترقی کی لاگت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment