لندن(پی این پی)برطانیہ کے 11 بڑے ایئر پورٹس پر سسٹم کی خرابی کے باعث پہلے دن 3 ہزار 310 جبکہ دوسرے دن 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق برطانیہ کے 11 بڑے ایئر پورٹس ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر، ایڈنبرا، برمنگھم، برسٹل، اسٹینسٹڈ، گلاسگو، بیلفاسٹ، لوٹن اور سٹی کی پہلے دن ہزار 310 جبکہ دوسرے دن 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں۔مجموعی طور پر 2 دن میں 2 ہزار پروازیں منسوخ جبکہ 6 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس تیکنیکی بحران کے باعث 10 سے 12 لاکھ مسافر متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں مسافر ایئر پورٹس پر گھنٹوں طیاروں میں پھنسے رہے۔لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کی 650 پروازیں منسوخ جبکہ 1 ہزار 355 میں تاخیر ہوئی۔گیٹ وک ایئر پورٹ کی 260 پروازیں منسوخ، 827 تاخیر کا شکار ہوئیں، مانچسٹر ایئر پورٹ کی 123 پروازیں منسوخ جبکہ 775 میں تاخیر ہوئی۔
برمنگھم کی 71، اسٹینسٹڈ کی 121، لوٹن کی 115، ایڈنبرا کی 90 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ برمنگھم کی 357، اسٹینسٹڈ کی 681، لوٹن کی 424، ایڈنبرا کی 385 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔پروازوں کے بیک لاگ کی وجہ سے آج بھی فلائٹس کی تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج فلائٹ آپریشن میں بہتری آ رہی ہے۔
پی این پی