فتح جنگ ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے عوام دوست پالیسی کے مطابق عوام کو اشیاء ضروریہ کی مقررہ نر خوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں چوہدری شفقت محمود نائب تحصیلدار و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے رات ساڑھے آٹھ بجے بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے متعدد سبزی و فروٹ کی دکانوں ، بیکریوں اور نان سنٹرز کو چیک کیا ۔ چیکنگ کے دوران مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کئے گئے اور متعدد دکانوں کو سیل بھی کیا گیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کو مہنگائی ، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔چوہدری شفقت محمود نے دکانداروں کو سرکاری لسٹ آویزاں کرنے اور اشیاء سرکاری ریٹس پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کیں ،چوہدری شفقت محمو دنے واضع کیا کہ غیر میعاری اشیاء خوردونوش اور مہنگی چیزیں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔