انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات۔
پارٹی قیادت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انجنیئر مطیع اللہ خان آف لاچی کی پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیاوانفارمیش کے طور پر تعیناتی نہ صرف ان کی سیاسی بصیرت کا اعتراف بلکہ پارٹی کی قیادت کے اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
اس سے قبل انجینئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل میں بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپنی ذمہ داریاں نہایت مؤثر انداز میں انجام دے چکے ہیں۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے ان کی سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مرکز میں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے .