تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : حال ہی میں، پاناما کی کانگریس کے کچھ اراکین نے ایک نام نہاد “پاناما-تائیوان قانون ساز اداروں کا کراس پارٹی ایکسچینج گروپ” قائم کیا ہے۔ اس حوالے سے پاناما کے صدر نے عوامی طور پر کہا کہ پاناما کی حکومت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے اور حکومت تائیوان کے ساتھ پانامہ کے پارلیمان کے ممبران کے رابطے کی حمایت نہیں کرتی۔ 14 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس بات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک تائیوان انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی تائیوان کے معاملے پر اپنی حد پار کرے گا ،اسے لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے پانامہ کی حکومت کے متعلقہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے اور امید ہے کہ پانامہ ایک چین کے اصول کو عملی جامہ پہنائے گا اور چین پانامہ تعلقات کی سیاسی بنیادوں کی حفاظت کرے گا۔

تائیوان
Comments (0)
Add Comment