چین۔فرانس تعلقات مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔فرانس تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چین کا اصول چین۔فرانس جامع تزویراتی شراکت داری کی سیاسی بنیاد ہے۔ چین کو امید ہے کہ فرانس عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے گا، تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری روابط قائم نہیں کرے گا اور “تائیوان کی علیحدگی” کی حامی قوتوں کو کوئی غلط اشارہ نہیں دے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو موجودہ اقتصادی و تجارتی کشیدگی کو تعمیری بات چیت کے ذریعے مناسب طور پر حل کرنا چاہیے اور محاذ آرائی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔ چین دنیا کی بڑی ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور چین کی ترقی یورپی یونین کے لیے چیلنج نہیں بلکہ ایک موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانس چین کی ترقی کو درست انداز میں دیکھے گا اور چین۔یورپی یونین تعلقات کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔بارو نے کہا کہ فرانس ایک چین کی پالیسی پر پُرعزم طور پر عمل پیرا ہے۔ چین۔یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعلقات اس وقت مشکلات اور چیلنجز سے دوچار ہیں اور فرانس چین اور یورپی یونین کے درمیان تعمیری روابط کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کی صورتحال اور یوکرین بحران سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فرانس
Comments (0)
Add Comment