برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ

نئی دہلی (پی این پی)برکس سربراہی اجلاس میں میوے کھانے والے بھارتی حکام سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

برکس سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی رہنمائوں کی تقاریر کے وقت میوے کھانے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارتی حکام کو سوشل میڈیا پر طنز و تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رندھیر جیسوال ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران میووں کے ایک ڈبے سے کئی مرتبہ میوے نکالتے، انگلیاں چاٹتے اور پھر دوبارہ میوے لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے نظر آئے، یہ مناظر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔صرف رندھیر جیسوال ہی نہیں بلکہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی برکس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تقریر کے دوران خشک میوے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارتی اعلی حکام سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے، صارفین انہیں شدید طنز اور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پی این پی