بیجنگ :چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے حال ہی میں “ثقافت اور سیاحت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری کیا ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک ثقافتی اور سیاحتی طور پر ایک مضبوط قوم کی تعمیر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، چینی ثقافت کے اثر و رسوخ میں نمایاں طور پراضافہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سافٹ پاور میں مسلسل بہتری آئے گی۔ منصوبے میں آٹھ شعبوں کے اہم امور کے لیے جامع انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں فنکارانہ تخلیق اور پیداوار کو فروغ دینا، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کو مضبوط بنانے سمیت عوامی ثقافتی اور سیاحتی خدمات کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مکمل تحقیق اور تجزیے کی بنیاد پر، 54 کلیدی انجینئرنگ پراجیکٹس بھی بنائے گئے ہیں، جن پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائےگا۔