حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پمپس کے 16 ستمبر کے کلیمز کی مکمل ادائیگی کردی ہے۔
نعمان علی بٹ کے مطابق 868 پیٹرول پمپس کے کلیمز کی مجموعی رقم ایک کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار 500 روپے تھی۔ 16 ستمبر 2026 کے کلیمز کی مکمل رقم متعلقہ پیٹرول پمپس کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 868 پیٹرول پمپس کو کلیم کی گئی مکمل رقم ان کے متعلقہ اکاؤنٹس میں ادا کردی گئی ہے، جبکہ 16 ستمبر کے لیے 868 پیٹرول پمپس کی کلیم رقم کی مکمل ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
وائس چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انور کمال نے کہا ہے کہ فیول سبسڈی فراہم کرنے والے پمپس کی تعداد 15 سے 20 فیصد ہے، وفاقی وزارت پیٹرولیم نے اسکیم میں شامل ہونے کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے۔
انور کمال کے مطابق فیول سبسڈی مہیا کرنے والے پمپس مالکان کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں، تاہم پیٹرول پمپس مالکان کو اسکیم پر عمل درآمد میں تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ تکنیکی رکاوٹیں ختم ہونے میں دو ہفتے لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے فیول سبسڈی اسکیم میں شامل نہ ہونے والے پمپس کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ صارفین کو ایک لیٹر پر بھی سبسڈی مہیا کی جائے گی۔
پی این پی