ٹوکیو (پی این پی)جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر افراد کی تعداد ریکارڈ 107,677 تک پہنچ گئی ہے
جن میں 88 فیصد خواتین شامل ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان میں 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں مسلسل 56 ویں سال اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں معمر ترین افرادکی تعداد تاریخ میں پہلی بار 100,000 سے تجاوز کر گئی ۔جاپان کی 30 فیصد آبادی 65 سال یا اس سے زائد عمر کی ہے جبکہ شرحِ پیدائش 2025 میں ریکارڈ کم ہو کر 1.14 رہ گئی تھی۔گزشتہ سال 95 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 800,000 سے زیادہ جبکہ بچوں کی پیدائش صرف 700,000 رہی۔
ماہرین کے مطابق متوازن غذا، فعال طرزِ زندگی اور بہتر طبی سہولتیں جاپانیوں کی طویل عمر کی اہم وجوہات ہیں تاہم بڑھتی عمر کی آبادی اور کم ہوتی افرادی قوت سے پینشن، صحت، سماجی نگہداشت اور معیشت پر دبا بڑھ رہا ہے۔جاپان کی آبادی 2008 میں 128 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مسلسل کم ہو رہی ہے اور 2070 تک 87 ملین تک رہ جانے کا امکان ہے۔
پی این پی