48 واں ورلڈ سکلز مقابلہ آج شنگھائی میں شروع ہوگا 

 

شنگھائی :48 واں ورلڈ سکلز مقابلہ 22 ستمبر کی شام چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوگا۔  رواں سال کے ورلڈ سکلز مقابلے  میں 68 ممالک اور خطوں سے 1,385 شرکاء حصہ لے رہے ہیں، جو شریک ممالک اور خطوں کی تعداد اور شرکاء کی تعداد، دونوں اعتبار سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس مقابلے میں 64 ایونٹس شامل ہیں، جومینوفیکچرنگ، نقل وحمل، فن تعمیر، معلومات، تخلیقی صلاحیت اور خدمات سمیت چھ بڑے شعبوں کا احاط کرتے ہیں ۔ چین نے تمام 64 ایونٹس میں شرکت کے لیے 71 نوجوانوں پر مشتمل وفد کو بھیجا ہے۔ ورلڈ سکلز مقابلہ، جسے “ورلڈ سکلز اولمپکس” کبھی کہا جاتا ہے، جو  بین الاقوامی پیشہ ورانہ مہارت کے شعبے میں دنیا کا اعلیٰ ترین،  سب سے زیادہ بااثر اور بڑے پیمانے  پر منعقد ہونے والا مقابلہ ہے۔ یہ مقابلہ ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے اور اب تک 47 مرتبہ منعقد  کیا جا چکا ہے۔ ورلڈ سکلز مقابلے کی سرگرمیاں،  دنیا بھر کے 90 ممالک اور خطوں تک پھیل چکی ہیں اور یہ عالمی سطح پر تقریباً دو تہائی آبادی  کا احاطہ کرچکی  ہیں۔

Comments (0)
Add Comment