زابوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے جوہری تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، آئی اے ای اے

 

  انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی جانب سے   جاری  رپورٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں زابوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے قریب متعدد ڈرون اور دیگر فوجی کارروائیاں ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک  اور  زخمی ہوئے ہیں اور یہ واقعات جوہری تحفظ کے لیے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  رواں ماہ کے آغاز  میں  متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں جوہری پاور پلانٹ کے باہر ایک تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ، ہنگامی جنریٹرز کے لیے استعمال ہونے والے ڈیزل ایندھن کی ترسیل پر حملہ اور قریبی شہر انرجودار  میں متعدد حملےشامل ہیں جہاں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل  رافائل گروسی نےاس پر “گہری تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال  ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ جاری  تنازع،  جوہری تحفظ اور جوہری پاور پلانٹ کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر  زور دیا  کہ جوہری پاور پلانٹ اور اس کے قریب کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے اور ایسے حملوں کو فوری طور پر بند  کیا جانا چاہیے۔

زابوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ
Comments (0)
Add Comment