بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلے 22 سے 27 ستمبر تک شنگھائی میں منعقد ہو رہے ہیں جب کہ پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو 23 سے 27 ستمبر تک زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں منعقد ہوگی۔چین کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ورلڈ سکلز مقابلے اور گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقاریب میں شرکت کریں گے جبکہ کرغزستان کے وزیر اعظم عادل بیک قاسما لییف گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔